اجے دیوگن کی فلم ریڈ۔2 سو کروڑ کلب میں شامل

   

ممبئی۔ 10 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن کی فلم ریڈ 2 نے ہندوستانی مارکیٹ میں 100 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے ۔ اس فلم میں اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ راجکمار گپتا کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم 2018 کی فلم ریڈ کا سیکوئل ہے ۔ فلم ریڈ2 میں اجے دیوگن، رتیش دیش مکھ، وانی کپور، رجت کپور، سپریا پاٹھک، امیت سیال اور دیگر بھی شامل ہیں۔ اس فلم کی کہانی انکم ٹیکس افسر امے پٹنائک (اجے دیوگن) کے گرد گھومتی ہے جو دادا بھائی نامی شخص کی بدعنوانی کو روکنے کی کوشش کرتا ہے ۔ ریڈ 2 باکس آفس پر شاندار کمائی کر رہی ہے ۔ اس فلم کو شائقین اور ناقدین دونوں نے ہی سراہا ہے۔