ہرارے ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر زمبابوے ایمرسن نانگاگوا نے ہرارے واپس آچکے ہیں۔ سرکاری ٹیلیویژن کے مطابق موصوف بیرونی دورہ پر تھے جسے انہوں نے مختصر کرتے ہوئے ملک واپس لوٹنے کو ترجیح دی کیونکہ اس وقت عوام یہاں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کررہی ہے اور پولیس اور فوج نے احتجاجیوں کے خلاف سخت موقف اختیار کر رکھا ہے۔ اب تک 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 78 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زمبابوے ہیومن رائٹس این جی او فورم کے مطابق 700 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔