حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( راست ) : ملک بھر میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج ہورہا ہے جلسے ، جلوس ، دھرنے ، دئیے جارہے ہیں کیوں کہ یہ نئے قوانین شہریوں کے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں ۔ افسوس کہ اترپردیش میں پولیس ان احتجاجیوں پر بے تحاشہ ظلم ڈھا رہی ہے گھروں میں گھس کر گرفتار کیا جارہا ہے ۔ اترپردیش سے خوف اور دہشت کا ماحول دوسری ریاستوں کو منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اب تک درجنوں افراد کی ہلاکتوں کی خبریں آچکی ہیں ۔ اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں ۔ ان مظلوموں میں جو مسلمان تھے ان کی غائبانہ نماز جنازہ اور جو غیر مسلم تھے ان کے لیے دو منٹ کی خاموشی کا اہتمام عیدگاہ حضرت اجالے شاہؒ صاحب سعید آباد میں بروز جمعرات نماز مغرب میں کیا گیا ہے ۔ مولانا نصیر الدین ناظم وحدت اسلامی تلنگانہ نے عوام الناس سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔