احتجاج کے حق پر پالیسی کو عالمی نہیں بنایا جاسکتا

,

   

نئی دہلی : دہلی کے شاہین باغ پر مخالف سی اے اے احتجاجیوں کی جانب سے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے خلاف داخل کردہ مفاد عامہ کے تحت داخل کردہ درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہاکہ احتجاج کے حق پر پالیسی کو عالمی نہیں بنایا جاسکتا۔ مفاد عامہ کی درخواستوں میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ احتجاج کے حق اور موٹر گاڑیوں کی آزادانہ نقل و حرکت کے درمیان توازن پیدا کرتے ہوئے احتجاج کرنے کے لئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے جائیں۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہاکہ کوئی بھی یوں ہی سڑکوں پر اُتر کر احتجاج نہیں کرسکتا اور نہ ہی موٹر گاڑیوں کی نقل و حرکت کو روک سکتا ہے۔