احتجاجی مظاہروں میں 7 شہری ہلاک ہو ئے : سوڈانی پولیس

   

خرطوم : سوڈان کی پولیس نے گذشتہ روز پیر کو مظاہرین اور سیکوریٹی فورسز کے درمیان تصادم میں 7 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ یہ تصادم مظاہروں کے دوران اْس وقت پیش آیا جب فریقین کی جانب سے تشدد اور طاقت کا استعمال کیا گیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کو موصول ہونے والے سوڈانی پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے خود پر ہونے والے حملوں کی کوششوں سے نمٹنے کے لیے کم سے کم قانونی طاقت کا استعمال کیا۔ مظاہرین سے پر سکون رہنے کی اپیل کی گئی تاہم اس کے جواب میں منظم طور پر تشدد کے واقعات کا ارتکاب ہوا اور پٹرول بموں کا استعمال کیا گیا۔