احتجاجی کسان کے بیٹے نے واٹر کینن ٹرک کی بوچھار بند کردی

   

کورکشیترا : زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران کسانوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ اس موقع پر ایک احتجاجی کسان کے بیٹے نے واٹر کینن ٹرک پر چڑھ کر پانی کو بند کردیا۔ بعدازاں وہ اُچھل کر ٹریکٹر ٹرالی میں واپس آگیا۔ اس شخص کی نودیپ سنگھ کی حیثیت سے شناخت کی گئی جو امبالہ یونیورسٹی کا گریجویٹ ہے اور اپنے والد کے احتجاج کی حمایت کررہا ہے۔ پنجاب اور ہریانہ کے کسان ’’چلو دہلی مارچ‘‘ کیلئے بضد ہیں اور رات دیر گئے تک بھی انہوں نے سڑکوں پر اپنا احتجاج جاری رکھا۔