احتیاط برتیں تو کورونا سے کچھ نہیں ہوگا لاپرواہی خطرناک :شیوراج چوہان

   

سیہورء مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بڑی حد تک قابو میں آنے کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسے اب بھی ہلکے سے نہیں لیا جانا چاہئے ۔ اس سے احتیاط برتیں گے ، کچھ نہیں ہوگا، لیکن اس میں تھوڑی سی لاپرواہی شہریوں کے لئے بہت خطرناک ثابت ہوگی۔مسٹر شیوراج چوہان نے یہ بات ضلع سیہور کے صدر مقام میں کورونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کو روکنا اب بھی ایک بہت بڑا چیلنج ہے ۔ یہ چیلنج بھرا ہے ، لیکن ناممکن نہیں ہے ۔