انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے منگل کو ترنمول کانگریس کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کے ساتھ ترنمول کانگریس پارٹی کی میٹنگ کا اسٹیج شیئر کیا۔ پرشانت کو ترنمول ریاستی کمیٹی کی کولکتہ میٹنگ میں بنگال پارٹی کے سربراہ سبرت بخشی اور دیگر سینئر لیڈروں کے ساتھ دیکھا گیا۔ غور طلب ہے کہ پرشانت کشور کے ترنمول کانگریس کے ساتھ I-PAC کے مبینہ اختلافات کے چرچے ماضی میں منظر عام پر آئے تھے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ممتا اپنے بھتیجے ابھیشیک کے بڑھتے ہوئے سیاسی عزائم سے پریشان ہیں۔
