ورنگل میں حاجی سید مہتاب احمد گدی نشین درگاہ اجمیر کا خطاب
ورنگل ۔بزرگان دین ان لوگوں میں سے تھے جنھوں نے خود کو اللہ کے قریب کرلیا تھا ۔ایسے ہی لوگوں کی صحبت اختیار کرنے اور ان سے اکتساب فیض کا حکم دیا گیا ہے یعنی جو شخص اللہ کے ولی کی مجلس میں بیٹھے گا اسے اللہ کی قربت اور مجلس نصیب ہوگی ۔ جناب حاجی سید مہتاب احمد چشتی نیازی گدی نشین درگاہ شریف اجمیر نے دورہ ورنگل کے موقع پر شیخ زاکر کی رہائش گاہ واقع شمعون پیٹھ ورنگل میں منعقدہ اجلاس میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا میں خصوصا ہمارے ملک ہندوستان میں ہمارے حالات بد سے بد ترین ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے اخلاق و کردار کے ذریعہ اسلام کی تصویر پیش کرکے یہ ثابت کریں کہ اسلام امن اور بھائی چارگی کا مذہب ہے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سید نصیر احمد چشتی نیازی گدی نشین اجمیر شریف بھی موجود تھے ۔قبل ازیں شیخ زاکر محی الدین کی جانب سے حاجی سید مہتاب احمد چشتی نیازی کی گلپوشی و شالپوشی انجا م دی گئی ۔اس موقع پر زاکر محی الدین نے کہاکہ حاجی مہتاب احمد چشتی نیازی کا چند دنوں تک یہیں پر قیام رہے گا ۔ملاقات کرنے والے افراد سیل نمبر 9352007503پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔اس موقع پر شیخ مخدوم محی الدین ،محمد بشیر احمد ،سید قادر علی ،محمد یعقوب ،محمد عبدالعزیز ،شیخ عاقب ،محمد ابراھیم اور دیگر لوگ موجود تھے ۔