قاہرہ: مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنما محمد البدیع اور ان کے قائم مقام محمود عزت سمیت دیگر6 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی۔عرب میڈیا کے مطابق محمد البلتاجی، عمرو زکی، اسامہ یٰسین، صفوت حجازی، عصام عبد الماجد اور محمد عبدالمقصود کو بھی موت کی سزا سنائی گئی۔اخوان المسلمون کے رہنماؤں کو 2021 میں نصر شہر میں دوسری ایمرجنسی کے دوران قومی سلامتی اور مفادات کے خلاف کام کرنے کے الزام پر سزا دی گئی ہے۔