ادارہ سیاست ، متولی قبرستان نور خاں اور وقف بورڈ کی نگرانی میں مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد : /29 مارچ (راست) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو فلک نما پولیس کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ 12 پولیس اسٹیشنوں سے مزید درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئی ۔ جملہ 13 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید معیز الدین اشرفی خلیفہ علامہ مدنی میاں اشرفی الجیلانی نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں سید زاہد حسین ، سید زبیر ہاشمی ، محمد عبدالجبار ، شیخ عبدالمکرم موجود تھے ۔ سید منیر الدین ، فریحہ نازنین اور فہیم الدین نے کفن کا انتظام کیا ۔ جس پر بشریٰ تبسم نے اللہ پاک سے دعا کی ان کے اس عمل کو اللہ پاک قبول فرمائے ۔ سید عبدالمنان نے کہا بلاشبہ ملت فنڈ میں تعاون کرنے والے ان کے آخری سفر میں شریک نہ رہتے ہوئے بھی اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں ۔ ادارہ سیاست زاہد علی خان کی سرپرستی میں تدفین کا اہتمام کرتا ہے جن کی تعداد 6 ہزار تین سو سے زیادہ ہوگئی ۔ جناب سید نعیم الدین جامع مسجد محمد مصباح نے حدیث شریف کا مفہوم بیان کرتے ہوئے کہا اگر کوئی ایک کفن دیتا ہے اللہ پاک جنت میں اُس کو ریشم کا لباس عطا کریں گے ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں متولی قبرستان نور خاں محمد سعید الدین ، محبوب خان ، اسحاق خان موجود تھے ۔ اس موقع پر مصری گنج کی خاتون تحسین سلطانہ اور انکے شوہر محمد حسین عرف عارف نے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ پاک ان کو صحت کے ساتھ حیات عطا فرمائے آمین ۔ محمد عبدالجلیل نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی آمین ۔