حیدرآباد۔ تلگو فلم اداکار موہن بابو کو دھمکانے والے افراد کو پہاڑی شریف پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ہفتہ کی شب جل پلی میں موہن بابو کے مکان پر بعض نامعلوم افراد نے پہنچ کر گالی گلوج و چیخ و پکار کرکے انہیں دھمکایا۔ موہن بابو کے واچ مین نے اس کی اطلاع ارکان خاندان کو دی جس کے نتیجہ میں پہاڑی شریف پولیس سے شکایت درج کروائی گئی ۔ پولیس نے سی سی کیمروں سے ایک کار جس کا نمبر AP31-AN-0004 ہے کی نشاندہی کی اور خاطیوں کی شناخت کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔