اداکارہ جیکولین سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

   

نئی دہلی : بالی ووڈ ایکٹر جیکولین فرنانڈیز سے آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں بطور گواہ پوچھ تاچھ کی ۔ یہ معاملہ کڑورہا روپئے کی مبینہ جبری وصولی ریاکٹ سے متعلق بتایا گیا جس کا سرغنہ سوکیش چندرشیکھر ہے ۔ چندرشیکھر الیکشن کمیشن سے متعلق ایک معاملے میں رشوت کا ملزم بھی ہے ۔ ای ڈی ذرائع نے 36 سالہ سری لنکائی اداکارہ کے حوالے سے کہا کہ وہ ملزمہ نہیں ہے لیکن چندرشیکھر کے خلاف کیس میں اُن سے گواہ کی حیثیت سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ 24 اگسٹ کو تحقیقاتی ادارہ نے کہا تھا کہ اُس نے چینائی میں ساحل کے روبرو واقع ایک بنگلہ مالیتی 82.5 لاکھ روپئے ضبط کیا اور چندرشیکھر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ہی ایک درجن سے زیادہ لگژری کاریں بھی ضبط کئے ۔