اداکارہ خوشبو سڑک حادثے میں بال بال بچ گئیں

   

چینائی:جنوبی ہند کی فلموں کی معروف اداکارہ اور بی جے پی کی قائد خوشبو سندر چہارشنبہ کو سڑک حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ خوشبو بی جے پی کے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے چنئی سے کُڈّالور جا رہی تھیں۔ اسی دوران تقریباً 100 کلومیٹر دور میلمروتُھر کے قریب ایک ٹینکر نے ان کی کار کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن کار کے ایک سائڈ کا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا۔ بعد ازاں خوشبو نے ٹویٹ کرکے کہا کہ وہ مالک کے کرم سے اچھی ہیں۔