متھرا: بی جے پی کی متھرا سے منتخب رکن لوک سبھا ہیمامالنی کوروناوائرس کے جاریہ بحران میں اپنے پارلیمانی حلقہ سے غائب ہیں۔ متھرا میں ورنداون کے مکینوں نے اداکارہ ہیمامالنی کے ’لاپتہ‘ پوسٹرس چسپاں کرتے ہوئے ان کی اپنے حلقہ سے بے رخی پر احتجاج درج کرایا ہے۔