اداکارہ ہیماریو پارٹی مقدمہ میں بری

   

بنگلور، 9 دسمبر (آئی این ایس) ٹالی ووڈ اداکارہ کولا ہیماکوکرناٹک ہائی کورٹ نے2024 کے ریو پارٹی منشیات مقدمہ میں تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ ہیما نے ایک جذباتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کا حال ہی میں انتقال ہوا، جو اس مقدمہ کے دباؤ کو برداشت نہ کر سکیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سوشل میڈیا اور میڈیا ٹرائل ان کی والدہ کی موت کا سبب بنا۔ ہائی کورٹ نے سائنسی شواہد کی عدم موجودگی اور قابل اعتبار ثبوت نہ ہونے کی بنیاد پر مقدمہ خارج کردیا۔ جسٹس محمد نوازکی بینچ نے کہا کہ ملک میں معیاری فارنزک ٹیسٹنگ کے بغیر رپورٹس قابل بھروسہ نہیں ہیں۔ ہیما مئی 2024 میں ہبباگودی ریو پارٹی میں 88 گرفتار افراد میں شامل تھیں۔