اراضی معاہدہ کے بعد عداوت قتل کا شاخسانہ
حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست نیوز ) بالاپور پولیس نے ادریس قتل کیس میں ملوث تین افراد بشمول اصل سرغنہ محسن عولگی کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 43 سالہ حسین بن صالح عولگی عرف محسن عولگی ساکن شاہین نگر عثمان نگر 30 سالہ شیخ افروز ساکن شاہین نگر 45 سالہ فیصل بن صالح عولگی ساکن شاہین نگر کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 14 ستمبر کی رات 43 سالہ ادریس ساکن جہاں نما کا قتل کرتے ہوئے اس کی نعش کو پھینک دیا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق محسن علوگی نے ایک زمین کی خریداری کیلئے ادریس کو پیشکش کی تھی اور ادریس نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے زمین خریدنے کیلئے رضامند ظاہر کرتے ہوئے رقم دی تھی 90 لاکھ روپئے زائد رقم میں معاہدہ طئے ہونے کے بعد ادریس نے 20 لاکھ روپئے ادا کئے تھے ۔ تاہم ادریس کو نہ ہی پلاٹ دیا جاتا اور نہ ہی اس کی رقم اس کو واپس کی جارہی تھی ۔ اس دوران دونوں میں تنازعہ چل رہا تھا ۔ 14 ستمبر کو دفتر طلب کرنے کے بعد بالاپور میں لیجاکر اس کا قتل کیا گیا ۔ پولیس نے گرفتار افراد کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔