ادلب کی لڑائی پر ارذعان پوٹن ملاقات

   

Ferty9 Clinic

طرابلس ۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور اْن کے ترک ہم منصب رجب طیب اردغان کے درمیان جمعرات کو شام میں جاری لڑائی روکنے کے اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے۔ ملاقات سے قبل دونوں رہنماؤں نے امید ظاہر کی ہے کہ شام کے صوبے ادلب میں جنگ بندی کا کوئی راستہ نکال لیا جائے گا۔ حالیہ ہفتوں میں ترکی کی سرحد سے متصل شامی علاقے میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں ترکی کے درجنوں فوجی مارے گئے ہیں۔ شام میں صدر بشارالاسد کی فوجوں کو روس کی بھرپور حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے ترکی اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔