بیروت۔/31اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے صوبہ ادلیب میں جہادیوں کے ایک گروپ پر ہفتہ کو سرکاری دفاعی فورسیس کے میزائیل حملہ میں کم سے کم 40 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ لندن میں واقع شامی رسد گاہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے کہا کہ ’’ ہرث الدین اور انصارالتوحید اور دیگر ملحقہ گروپوں کے قائدین کا شہر ادلیب کے قریب ایک تربیتی کیمپ میں اجتماع ہورہا تھا کہ میزائیل حملہ کے ذریعہ اس کو نشانہ بنایا گیا ‘‘۔ تاہم ہنوز یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس حملہ کے پس پردہ کس کا ہاتھ تھا یا پھر یہ جنگی طیاروں کی طرف سے کیا گیا کوئی میزائیل حملہ تھا یا زمینی فوج کے مورچوں نے اجلاس کو نشانہ بنایا تھا۔
