ادویات کی بلیک مارکٹنگ کے خلاف سخت کارروائی

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد میں ریاستی انفورسمنٹ ٹیم کی دواخانوں میں تنقیح
نظام آباد :ریمیڈیسیور انجکشن کی بلیک مارکٹنگ کرتے ہوئے خالی انجکشن بوتل میں گلوکوز کا پانی ملا کر فروخت کرنے کے انکشاف کے بعد پولیس کی جانب سے کئے گئے مقدمہ کے بعد محکمہ صحت عامہ کے عہدیدار حرکت میں آگئے نہ صرف ضلع سطح بلکہ ریاستی سطح کے انفورسمنٹ کی ٹیم حیدرآباد سے نظام آباد پہنچ کر دواخانوں کی تنقیح کی حیدرآباد سے انفورسمنٹ کے سرکل انسپکٹر پربھاکر ریڈی کی قیادت میں ایک ٹیم نظام آباد پہنچ کر تین خانگی دواخانوں کی تنقیح کی انفورسمنٹ کے سرکل انسپکٹر پربھاکر ریڈی نے ڈسٹرکٹ انسپکٹر ہیما لتا ، ڈی ایم اینڈ ایچ او بالا نریندرا نے خانگی دواخانہ پہنچ کر دواخانہ میں موجودہ مریض کی تعداد اور انجکشن اسٹاک کے بارے میں تفصیلات حاصل کی اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے آج ضلع کلکٹر کے احکامات پر میونسپل ڈپٹی کمشنر روی بابو نے آج نظام آباد کے 5 ہاسپٹل کا معائنہ کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی اور ریمیڈیسیور انجکشن کے اسٹاک کا بھی دواخانہ میں جائزہ لیا ۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے خانگی دواخانوں کے معائنہ کیلئے ایک انفورسمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر سرینواس کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈرگ کنٹرول راجیہ لکشمی کے علاوہ ڈرگ انسپکٹر ہیما لتا ، اے ڈی پروین پر مشتمل کمیٹی کو تشکیل دی گئی ہے یہ ٹاسک فورس کمیٹی دواخانوں کا جائزہ لے گی ۔ ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر فون نمبر 9618065756 اور اے ڈی ڈرگ کنٹرول راجیہ لکشمی 9133281661 پر کوئی شکایت ہونے پر اطلاع دیا جاسکتا ہے جس پر یہ فوری حرکت میں آکر دواخانوں کے لوٹ کھسوٹ پر نگاہ رکھیں گے ۔