ادھو ٹھاکرے نے اتحاد کیلئے مجلس کا آفر ٹھکرادیا

   

Ferty9 Clinic

شیو سینا کو بدنام کرنے بی جے پی کی سازش کا الزام
ممبئی: مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا کے ایک ہندتوادی پارٹی ہونے کا تذکرہ کرتے ہوئے اتحاد کیلئے اے آئی ایم آئی ایم کی پیش کش کو اتوار کو مسترد کردیا۔ ساتھ ہی اس کو مہاوکاس اگھاڑی سرکار کی قیادت کررہی پارٹی ( شیوسینا) کو بدنام کرنے کی بی جے پی کی سازش قرار دیا۔ شیوسینا کی قیادت کررہے ٹھاکرے نے یہاں پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اور عہدیداروں کے ایک اجلاس سے ورچول خطاب کیا اور انہوں نے ہندتوا اور دیگر معاملات کو لے کر سابق ساتھی بی جے پی پرتنقید کی۔ این سی پی نے بھی اتحاد کی تجویز کو ٹال دیا۔