اراضی معاملات میں عوام کو غیر معمولی سہولت

   

ضلع کاماریڈی میں دھرانی کے ذریعہ تاحال 710 اراضی رجسٹریشن : کلکٹر

کاماریڈی / یلاریڈی:دھرنی پورٹل کے ذریعہ اب تک ضلع میں 710رجسٹریشن مکمل کئے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر مسٹر شرت نے کیا ۔ ضلع کلکٹر شرت نے لنگم پیٹ ، یلاریڈی کے سب رجسٹرار آفیسوں کے معائنہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ می سیوا میں آن لائن میں بک کرنے والے کسانوں کو 20 منٹ میں رجسٹریشن کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے پاس بک بھی فراہم کیا جارہا ہے آسانی کے ساتھ رجسٹریشن کے عمل کو انجام دیا جارہا ہے ۔ ضلع میں دھرنی پورٹل کے ذریعہ رجسٹریشن کے عمل کو زبردست تائید حاصل ہورہی ہے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر شرت نے بتایا کہ ضلع میں دھان کی 340 خریدی مراکز قائم کئے گئے ہیں اور اب تک ایک لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریدی کی گئی ہے اور کسانوں کو اقل ترین قیمتوں کی ادائیگی کی غرض سے حکومت کی جانب سے خریدی مراکز قائم کئے گئے ہیں لہذا کسان اس سے استفادہ کریں ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کلکٹر ہیمت کیشو پاٹل ، آرڈی او سینو کے علاوہ تحصیلد ار نارائنا ، لنگم پیٹ ، یلاریڈ ی کے تحصیلدار سوامی بھی موجود تھے ۔ دریں اثناء نمائندہ سیاست یلاریڈی کے بموجب ،یلاریڈی تحصیل آفس میں ضلع کلکٹر مسٹر شرت نے دھرانی پورٹل کے ذریعہ کی جارہی اراضیات کا رجسٹریشن کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر مزید بتایا کہ دھرانی کے ذریعہ رجسٹریشن کا کام آسان طریقہ سے انجام دیا جارہا ہے ۔ جس سے کسانوں کو اور عوامی جائیداد کی خرید و فروخت کم وقت میں مکمل کرلیا جارہا ہے ۔ دھرانی طریقہ کار سے عوام کو غیر معمولی سہولت ہو رہی ہے ۔ ضلع کلکٹر نے ضلع بھر میں تمام دھان خریدی سنٹروں پر دھان کامیابی کے ساتھ خریدے جانے کی بات کہی ۔ باریک دھان کی قیمت سے متعلق یہ حکومت کی جانب سے مقرر کی جانے والی قیمت ہے ۔ اس موقع پر آر ڈی او سرینواس نائیک ، تحصیلدار سوامی اور دوسرے موجود تھے ۔