حیدرآباد۔ اراضی کے معاملہ میں رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ نارسنگی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 35 سالہ منجولہ نے خودکشی کرلی۔ منجولہ جنواڑہ علاقہ کے ساکن ویریا کی بیوی تھی۔ ویریا اراضی فروخت کرنا چاہتا تھا اور اس کے رشتہ دار اس اراضی کو فروخت کرنے میں رکاوٹ پیدا کرتے ہوئے ہراساں کررہے تھے جس سے تنگ آکر اس خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔