کاماریڈی میں پٹہ پاس بک کی اجرائی کیلئے خصوصی سیل قائم
کاماریڈی :17؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر مسٹر این ستیہ نارائنا نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ اراضی کے ریکارڈس کو مسلمہ بنانے اسکیم کے تحت ضلع میں اب تک 245924 کھاتوں میں سے 98.24 فیصد 531193 ایکر اراضی کے مراحل کو حل کیا گیا باقی 4400 کھاتوں سے متعلق 5152 ایکر 1.76 فیصد اراضی کے مسائل کو عنقریب میں حل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 531193 ایکر اراضی کے پٹہ دار پاس بک بھی جاری کئے گئے ہیں پٹہ دار پاس بک جن افراد کے پاس نہیں ہے نالا اور سرکاری اراضی سے متعلق حکومت کے پاس 267308 ایکر اراضی ہے۔ پارٹ بی سے متعلق 8095 کھاتوں کے 2914 آدھار ابھی تک داخل نہیں کئے گئے ہیں ۔ ریکار ڈ مسلمہ ہونے کے باوجود بھی 4400 کھاتوں کی یکسوئی باقی ہے اور ان کھاتوں کی درستگی فون ان پروگرام کے تحت عمل میں لائی جائے گی ۔ پارٹ بی کھاتوں کی یکسوئی کے بعد پاس بک فراہم کی جائے گی اور جو افراد ابھی تک آدھار کارڈ نہیں دئیے ہیں لہذا آدھار کارڈ دینے کی صورت میں انہیں پاس بک فراہم کی جائے گی۔ 12؍ جولائی سے فون ان پروگرام صبح :30 10 بجے سے 11:30 بجے تک انجام دیا جارہا ہے اور اب تک 50 شکایتیں وصول ہوئی ہیں اور ان مسائل کے حل کیلئے تحصیلداروں کو احکامات دئیے گئے ہیں ۔ کلکٹر کی نگرانی میں جوائنٹ کلکٹر ،تحصیلدار کے ہمراہ خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جن افراد کو پٹہ دار پاس بک حاصل نہیں ہوئے ہیں ایسے لوگ فون ان پروگرام کے تحت 08468-220252پر شکایت کرسکتے ہیں ۔
