نئی دہلی: راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، ریاستی وزیر ارجن رام میگھوال، اراکین پارلیمنٹ ، سابق اراکین پارلیمنٹ اور دیگر اہم شخصیات نے آج ایوان صدر کے سینٹرل ہال میں سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ اور پی سی مودی نے بھی پھول مالا پیش کرکے ڈاکٹر پرساد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے ہندی اور انگریزی میں شائع ہونے والے ڈاکٹر راجندر پرساد کی سوانح حیات پر مشتمل ایک کتابچہ اس پروگرام میں شریک افراد کو پیش کیا گیا۔ 5 مئی 1964 کو اس وقت کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر ایس۔ رادھا کرشنن نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں ڈاکٹر راجندر پرساد کی تصویر کی نقاب کشائی کی تھی ۔