حیدرآباد۔/6 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے کل 7 ستمبر کو اربعین کے موقع پر اختیاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے پہلے 6 ستمبرکو اربعین کی اختیاری تعطیل مقرر کی تھی لیکن تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے اربعین کی حقیقی تاریخ کی اطلاع دیئے جانے کے بعد حکومت نے تازہ احکامات جاری کئے جس میں چہارشنبہ کے بجائے جمعرات کو اربعین کی اختیاری تعطیل رہے گی۔ واضح رہے کہ ہر سال اربعین کے موقع پر اختیاری تعطیل کا اعلان ایک روایت ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے عام اور اختیاری تعطیل کی فہرست جاری کی جاتی ہے لیکن چاند کی تاریخ اور اس سلسلہ میں نمائندگی کے بعد حکومت کی جانب سے ان میں تبدیلی کی جاتی ہے۔