ارجنٹینا: آئی ایم ایف سے قرض لینے پر احتجاج

   

بیونس آئرس: ارجنٹینامیں آئی ایم ایف سے قرض لینے پر شہریوں نے احتجاج شروع کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکومت 45 ارب ڈالر کے پروگرام کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے معاہدے کے لیے پرتول رہی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ 2018ء میں 57ارب ڈالر کا فنڈ معاشی بحران دور کرنے میں ناکام رہا تھااور اب نیا معاہدہ ملک کو نئے بحران میں جکڑ لے گا۔ واضح رہے کہ اس معاہدے کو ارجنٹیناکی کانگریس اور آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری درکار ہے۔