انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ یوکرین کے بحران اور غزہ پٹی میں اسرائیل-فلسطینی تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا۔یہ اطلاع ترک صدر کے دفتر نے ہفتے کے روز دی۔ دفتر نے جمعرات کو کہا ‘‘بات چیت کے دوران، دونوں رہنماؤں نے روس۔یوکرین جنگ کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ اور خطے میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔’’اردغان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کو پرامن طریقہ سے حل کیا جاسکتا ہے اور ترکی اس سمت میں کوششیں جاری رکھے گا۔دفتر نے بعد میں کہا کہ مسٹر اردگان نے یوگانڈا کے صدر یوویری میوسیوینی سے فون پر بات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ دنیا کے سبھی ممالک کو غزہ میں جلد جنگ بندی کی اپیل کرنا چاہیے ۔اس کے علاوہ مسٹر اردگان نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سے بھی فون پر بات کی۔