انقرہ، 30 ستمبر (یو این آئی) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے محصور غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر ڈونالڈ ٹرمپ کو سراہا ہے ۔ صدر اردغان نے پیر کو جاری کہا کہ میں، غزہ میں خونریزی کے سدّباب اور جنگ بندی کی خاطر ، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کوششوں اور قیادت کو سراہتا ہوں ۔ اردغان نے مزید کہا ہیکہ ترکیہ سفارتی عمل کی حمایت جاری رکھے گا اور انقرہ تمام فریقین کیلئے قابل قبول منصفانہ اور دیرپا امن کے قیام کیلئے پرعزم ہے ۔ یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے واشنگٹن میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجامین نیتن یاہو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران غزہ جنگ بندی منصوبے کے اہم نکات پیش کیے ہیں۔ اس منصوبے میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور حماس کو غیر مسلح کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔