اردغان۔پوٹن ٹیلی فونک بات چیت

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے فون پر بات کی۔صدارتی محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، بات چیت میں ترکیہ اور روس کے تعلقات اور شام کی تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ
ساتھ عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران اردغان نے کہا کہ ترکیہ ایک طرف شام کی علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے تو دوسری طرف یہ شام کے منصفانہ اور مستقل حل کے لیے کوشاں ہے۔ لیکن ہمیں اس کے ساتھ ساتھ خطے میں سفارت کاری کے لیے موزوں ماحول کرنا بھی ہو گا، اس مرحلے میں شامی حکومت کو سیاسی حل کے عمل میں شامل ہونا چاہیے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شام میں تازہ ترین پیش رفت کے تناظر میں سب سے اہم معاملہ یہ ہے کہ اس دوران شہریوں کو نقصان نہ پہنچے، شام کو مزید عدم استحکام پیدا کرنے کا سبب نہیں بننا چاہیے،ترکیہ شام میں امن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کر رہا ہے۔