تلنگانہ حکومت کی نمائندگی پر سفارتی عہدیدار کمپنی سے رجوع
حیدرآباد۔ 19 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اردن میں پھنسے تلنگانہ کے 12 ورکرس کی مدد کیلئے فوری کارروائی کی ہے۔ پھنسے ورکرس نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کرکے اردن میں درپیش مسائل سے واقف کرایا اور کہا تھا کہ وہ وطن واپسی کے موقف میں نہیں ہیں۔ تلنگانہ حکومت نے فوری وزارت خارجہ اور اردن میں ہندوستانی سفارتخانہ کو مکتوب روانہ کرکے مداخلت کی اپیل کی۔ بتایا جاتا ہے کہ ہندوستانی سفارتی عہدیداروں نے اس کمپنی کا دورہ کیا جہاں تلنگانہ کے ورکرس کام کررہے تھے۔ اردن کے لیبر حکام سے بات کرکے تنازعہ کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ریاستی حکومت نے ورکرس کے خاندانوں کو بھروسہ دلایا کہ حکومت سے ورکرس کی واپسی یا پھر ملازمت پر بحالی کیلئے ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔ کمپنی کا موقف ہے کہ اگر ورکرس معاہدہ کے مطابق خدمات انجام دینے سے انکار کریں تو وہ تنخواہ ادا نہیں کرے گی اور ملازمین کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ 1