عمان : اردن میں فلسطینی امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل رفیق خرفان نے کہا ہے کہ اونروا کا بجٹ فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد کے مطابق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردن میں فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد 24 لاکھ ہے اور یہ تعداد کل فلسطینی شہریوں کا 40 فیصد ہے۔ خرفان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اردن میں اونروا کا بجٹ پروگرام مجموعی بجٹ کا صرف 18 فیصد بنتا ہے۔ اردن فلسطینی پناہ گزینوں کو براہ راست اور بالواسطہ خدمات فراہم کرتا ہے ۔