اردن کے معطل ایم پی اسامہ العجارمہ گرفتار

   

دبئی : اردن میں معطل رکن پارلیمنٹ اسامہ العجامہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہیں پارلیمنٹ کی توہین کرنے ، اس کے وقار کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں معطل کیا گیا تھا۔ اردن کے وزیر داخلہ مازن الفرایہ نے بتایا کہ ریاستی سیکیورٹی عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری کردہ میمورنڈم کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے معطل رکن پارلیمنٹ اسامہ العجارمہ کو گرفتار کیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق العجارمہ کا معاملہ پچھلے مہینے میں اس وقت شروع ہوا جب اردن کی پارلیمنٹ نے اس کی رکنیت معطل کردی تھی۔ العجارمہ پر مبینہ طور پر پارلیمنٹ کی توہین، اس کے وقار، اس کی ساکھ، اس کے ممبروں اور پارلیمنٹ کے داخلی نظام پر تنقید کے بعد اس کی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔ اس فیصلے میں کہا گیا تھا کہ العجارمہ پارلیمنٹ کے کام میں حصہ لینے سے محروم رہے گا۔