اردن کے ممتاز عالم دین نماز عشاء کی امامتکے دوران انتقال کر گئے

   

Ferty9 Clinic

عمان: اردن میں ایک ممتاز عالم دین اور مسجد بنی ہاشم کے امام الشیخ ہانی یوسف ابو منصور المعروف ابو عبدالرحمن کل رات نماز عشاء کی امامت کے دوران انتقال کرگئے۔ سوشل میڈیا پر دارالحکومت عمان کے علاقہ سحاب کی مسجد بنی ہاشم کے امام کی عشاء کی نماز کے دوران رحلت کی خبر بہت زیادہ وائرل ہوئی ہے۔ مسجد کے امام کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ عشاء کی نماز کی امامت کر رہے تھے۔ الشیخ ہانی یوسف ابو منصور کی وفات پر سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد سحاب میں واقع مرحوم کے گھر پر تعزیت کے لیے بھی جا رہی ہے۔ ان کے جاننے والے شہریوں نے فیس بک اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر الشیخ ہانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم حسن اخلاق کے پیکر تھے اور ان کی موت بلا شبہ ان کے مومن صادق ہونے کی علامت ہے۔