عادل آباد /7 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم اساتذہ کے موقع پر اردو سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو نظر انداز کرنے کا متعلقہ عہدیداروں پر الزام عائد کرتے ہوئے سیوا فاؤنڈیشن عادل آباد صدر خواجہ سراج الدین نے قومی اقلیتی کمیشن رکن محترمہ سیدہ شہزادی سے ملاقات پر تفصیلات سے واقف کروایا ۔ محترمہ عادل آباد کے دو روزہ دورے پر ایک ہوٹل میں قیام کئے ہوئے تھے ۔ مسٹر سراج الدین نے ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے خصوصی اقلیتی کمیشن رکن سے تذکرہ کیا کہ جی او نمبر 58 کے تحت مستحق غریب افراد سے خاندانوں میں رہائشی تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے خصوصی اقلیتی کمیشن رکن سے تذکرہ کیا کہ جی او نمبر 58 کے تحت مستحق غریب افراد سے خاندانوں میں رہائشی اراضی اور پٹہ جات کی فراہمی ، ڈبل بیڈروم اسکیم کے تحت امکنہ جات کی فراہمی، تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز فینانس کارپوریشن کے تحت متحدہ ضلع عادل آباد میں اسکلس ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز کرنے کے علاوہ خواتین و لڑکیوں کو مختصر مدتی خود روزگار سے مربوط ٹریننگ سنٹر کا قیام عمل میں لانے ، حکومت کے قائم کردہ ٹمریز ادارہ جات میں کتب خانوں ، تجربہ گا ہ ( لیاب ) کے ساتھ مادری زبان و اختیاری قومی درس تدریس کا نظم جس سے طلباء اور طالبات کی صلاحیتوں کو فروغ دلایا جاسکے ۔ طالبات کے طبی علاج و اختیاری قومی درس تدریس کا نظم جس سے طلباء اور طالبات کی صلاحیتوں کو فروغ دلایا جاسکے ۔ طالبات کے طبی علاج و معالجہ کی خاطر لیڈی ڈاکٹر کا تقرر کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ حکومت سے فراہم ہونے والی ایک لاکھ روپئے ریاستی رقم کو جسمانی معذورین میں فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا جبکہ اس موقع پر سماجی کارکن مسٹر قیوم رضا بھی موجود تھے ۔ تمام مسائل سے واقفیت کے بعد قومی اقلیتی کمیشن رکن نے یکسوئی کرنے کا تیقن دیا ۔