اردو صحافیوں کو ڈبل بیڈروم مکانات کی فراہمی کا مطالبہ

   

کاغذنگر/13 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ریاست گیر “ہفتہ مطالبات” مہم کے سلسلے میںتیسرے اور چوتھے دن ضلع کے بی آصف آباد میں تلنگانہ اردو جرنلسٹ فیڈریشن کے ضلع یونٹ کے صدر ضلع مرزا سلیم بیگ تلنگانہ اردو جرنلسٹ فیڈریشن اسٹیٹ ارگنائزر سکریٹری عبدالجمیل، ماجد اقبال، مفخم احمد، فیاض احمد، وسیع خان، حافظ محمد ساجد، فیاض احمد، محمد منور, عتیق, اقبال کے علاوہ ٹی یو ڈبلیو جے ایف قائدین نے ضلع پریشد چیرپرسن محترمہ کو لکشمی، ڈسٹرکٹ کلکٹر بی ہمنت سہا دیو راو سے الگ الگ ملاقات کرتے ہوئے اردو جرنلسٹوں کو ڈبل بیڈ رو مکانات م کی منظوری، جی او 239 کی منسوخی، ڈسٹرکٹ میڈیا ایکریٹیشن کمیٹی میں اردو صحافی کو موقع فراہم کرنا، اردو صحافیوں کے بچوں کو تعلیمی دوران 50 پرسنٹ فیس کی رعایت کے علاوہ دس مطالبات پر مبنی تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے چیف منسٹر کے نام موسوم محضر پیش کیا ہے۔ جس پر ضلع پرشد چیئر پرسن محترمہ کوا لکشمی اور ڈسٹرکٹ کلکٹر بی ہمنت سہا دیو راو نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر کو لیٹر فارورڈ کرنے کا تیقین دیا۔اس موقع پر فیڈریشن کے ممبران بھی موجود تھے۔