اردو میڈیم اسکول کے تعمیراتی کاموں کو روکنے کی کوشش

   

ونپرتی میں تلگو میڈیم اسکول کے صدرمدرس کا متعصبانہ رویہ، اقلیتی قائدین سے تکرار

ونپرتی۔/28 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم میں منا اورو منا بڈی کے تحت باورچی خانہ ،ڈائننگ ہال اور حصار بندی، سپٹک ٹینک، باتھ رومس کے لئے 23 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے جس پر ڈی ای اورویندر، ہیڈ ماسٹر وجے لکشمی اسکول کمیٹی کی نگرانی، اے سنتوش کی موجودگی میں تعمیر کیلئے بنیاد کیکھدوائی کے لئے مارک ڈالنے پر اسکول کے بازو واقع تلگو میڈیم پرائمری اسکول ہیڈ ماسٹر ہنمنت نائک نے سازش کرتے ہوئے تعمیر کیلئے ڈالے گئے نشان کو مٹایا ، اور کہا جارہا ہے کہ اردو میڈیم اسکول کے طلبہ کو پرائمری اسکول کی طرف کھیلنے سے ان کو ڈرایا جاتا ہے ۔اردو میڈیم ہائی اسکول میں کچن شیڈ نہ ہونے ورانڈے میں پکوان کرنے سے دھواں کی وجہ سے سے طلبہ کو کلاس رومس میں تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر آج ونپرتی اقلیتی قائدین ضہیب حسین،محمد عارف پاپلر،محمد بابا، کونسلر صمد،اے کے پاشاہ نے اور دیگر اقلیتی قائدین نے تعمیراتی کاموں کو شروع کرنے کے لیے اے ای سنتوش کی موجودگی میں کام شروع کروانے پر پرائمری اسکول ہیڈ ماسٹر ہنمنت نائک نے پھر دوبارہ کام روکنے کی کوشش کرتے ہوئے بحث اور تکرار کرنا شروع کردیا۔اقلیتی قائدین نے اے ایسنتوش سے تعمیراتی کاموں کو تیزی سے کروانے کا مطالبہ کیا اور تعصب پرست ہیڈ ماسٹر کو تعمیراتی کاموں کو روکنے اور خلل پیدا کرنے اور اساتذہ اور طلباء کو ہراسانی کرنے پر قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ کیا ۔اس موقع پر اولیائے طلبہ موجود تھے۔ واضح رہے کہ اردو میڈیم اور تلگو میڈیم اسکول ایک ہی کمپاونڈ میں واقع ہے۔