سرپور ٹاون۔ سرپور ٹاون کے گرلز اپرپرائمری اسکول اردو میڈیم اسکول میں مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سولر لیمپ کی تقسیم سے متعلق پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے کمپلیکس ہیڈ ماسٹر عبدالعزیز اور اردو میڈیم اسکول مینجمنٹ کمیٹی چیئرمین محمد عفت حسین نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی کاروائی گرلز اپرپرائمری اسکول اردو میڈیم ہیڈ ماسٹر عطاء الرحمن، اور عزیز خان نے چلائیں، اس موقع پر اسکول مینجمنٹ کمیٹی چیئرمین محمد عفت حسین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بچوں میں تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرنے کی غرض سے اور برفی کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے مفت میںسولار لیمپ کو دیا جا رہا ہے، تاکہ سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طالب علموں کو مدد ہو سکے، بعد ازاں اردو میڈیم طالبعلموں میں سولار لیمپس کی تقسیم عمل میں لائیں گی۔۔
