نارائن پیٹ:خصوصی اردو ڈی. ایس. سی منعقد کرنے کیلئے جناب محمود علی وزیر داخلہ کو ایک یادداشت پیش کی گئی۔محمدعبدالقدیرصدرتلنگانہ اسٹیٹ اردوٹرینڈٹیچرس اسوسی ایشن محبوب نگر کے زیرقیادت 2مارچ بروزمنگل بھوت پورمنڈل ضلع محبوب نگرمیں ایک یادداشت خصوصی اردو ڈی ایس سی منعقدکرنے کے لیئے جناب محمود علی وزیر داخلہ کوپیش کی گئی.اس موقع پرجناب محمدعبدالقدیر صدر(UTTA،محبوب نگر) نے جناب محمود علی کو پہلے ان کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور پھرکہا کہ ٹی آر ٹی2017 میں ایس اے اورایس جی ٹی اردومیڈیم کے جملہ530 پوسٹس اورگروکل (TMREIS ٹمریز) میں ٹی جی ٹی 72 پی جی ٹی 71 اردو میڈیم جائیدادیں مخصوص اہل امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے پْر نہیں کی گئی.اساتذہ کے نہ ہونے سے اردومیڈیم مدارس اوراردو میڈیم میں پڑھنے والے بچوں کو کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان کا مستقبل خطرہ میں نظرآ رہا ہے۔ لہذاجلد سے جلد ٹی آر ٹی کے جملہ 530 پوسٹس اور گروکل(TMRIES ٹمریز) کے ٹی جی ٹی 72 پی جی ٹی 71 جائیدادوں اور پروموشن کے بعد جو خالی جائیدادیں ہیں ان تمام کو ملا کر جلدسے جلدخصوصی اردو ڈی ایس سی منعقد کیا جائے اور تمام پوسٹس پر بھرتی کی جائے تاکہ اردومدارس اور ان میں پڑھنے والے بچوں کا مستقبل درخشاں ہو اورترقی کی راہ پر گامزن ہوسکیں۔محمدعبدالقدیر نے بتایاکہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اسمبلی میں خصوصی اردو ڈی ایس سی کنڈکٹ کرنے کے متعلق کہا تھاجو کہ وعدہ وفانہ ہوسکا۔ محمدعبدالقدیر نے جناب ویمولا پرشانت ریڈی وزیر برائے سڑکیں اور عمارات، قانون سازی کے امور جو کہ گریجویٹ ایم ایل سی حلقہ محبوب نگر، حیدرآباد، رنگاریڈی کے انچارج بھی ہیں سے گزارش کی اورکہا کہ اس بات کو چیف منسٹر کے سی آر تک پہنچا کر اس مسئلہ کوجلد سے جلد حل کر وائیں۔ جناب محمود علی اور جناب ویمولا پرشانت ریڈی نے تیقن دیا اور کہاکہ وہ اس بات کو چیف منسٹر تک پہنچائیں گے اور جلدسے جلد خصوصی اردو ڈی ایس سی کنڈکٹ کیا جائے گا اورتمام مخلوعہ جائیداد وں کو پر کیا جائے گا۔ اردو میڈیم اسکول اور اردو میڈیم میں پڑھنے والے طلباء کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔اس موقع پر دیور کدرہ ایم ایل اے آلا وینکٹیشور ریڈی اور ٹی آرایس اسٹیٹ جنرل سکریٹری جناب امتیاز اسحاق بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ تلنگانہ اسٹیٹ ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن محبوب نگرکے جناب حافظ ادریس جنرل سکریٹری موجود تھے۔