نئی دہلی: اردو زبان کے معروف ممتاز ادیب و شاعر اور غالب انسٹیٹیوٹ کے سابق ڈائرکٹر شاہد ماہلی کا 29ستمبر اتوار کو انتقال ہوگیا۔ وہ 76سال کے تھے۔ ان کے انتقال پر مختلف ادیبوں اور ادبی تنظیموں نے تعزیت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ شاہد ماہلی نے اپنی زندگی کا زیادہ تر عرصہ اردو ادب کی خدمت میں گذاردیں۔ وہ ایک اچھے شاعر اور ادیب تھے۔ انہیں دہلی اردو اکیڈمی اور اترپردیش اکیڈمی کے مختلف انعامات سے بھی نوازا گیا۔
وہ ہندی انجمن ترقی ارد ودہلی کے جنرل سکریٹری رہ چکے ہیں۔ وہ تقریبا 40سال تک غالب انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ بھی رہے اس دوران وہ ڈائرکٹر بھی رہے۔ آپ کافی دنوں سے علیل تھے۔ آخر کار 29 ستمبر اتوار کے روز وصال کرگئے۔