اردو یونیورسٹی میں 4 فروری کو جاب میلہ

   

حیدرآباد28 جنوری (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں پہلا اردو جاب میلا 4 فروری کو آن لائین ہوگا ۔ یونیورسٹی نے تلنگانہ اردو اکیڈیمی ، سٹ ون اور ویکر سیکشن ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے اشتراک سے اردو جاب میلہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ۔ جاب میلہ 6 جنوری کو مقررتھا ۔ تاہم کووڈ کے تحت ملتوی کیا گیا تھا ۔ جاب میلہ سے استفادہ کے خواہشمند افراد جنہوں نے رجسٹریشن مکمل کرلیا ہے ، وہ آن لائین انٹرویو کیلئے حاضر رہیں۔ مختلف کمپنیوں کے نمائندے انٹرویو لیں گے ۔