اردو یونیورسٹی میں آج اردو فلم فیسٹول کا آغاز

   

حیدرآباد۔16۔مارچ (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کے سہ روزہ اردو فلم فیسٹول کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ رضوان احمد ڈائرکٹر میڈیا سنٹر کے مطابق 17 مارچ کو شام 7 بجے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن فیسٹول کا افتتاح کرینگے ۔ افتتاحی پروگرام میں ہندوستانی سینما میں اردو زبان اور ثقافت ، اردو شاعری اور فلمی گیتوں کے رول پر ڈاکیومنٹری دکھائی جائیگی۔ فیسٹول میں اردو زبان اور ثقافت پر 6 حصوں پر مشمل ڈاکیومنٹری کی نمائش کی جائیگی ۔ پروفیسر اشتیاق احمد رجسٹرار صدارت کرینگے ۔ یونیورسٹی میں ڈاکیومنٹری فلم کی تیاری پر ورکشاپ منعقد ہوا جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے کیا ۔ر