اردو یونیورسٹی کا کشمیر سیٹلائٹ کیمپس، کورسز میں داخلوں کا آغاز

   

سری نگر 16مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی واحد اردو یونیورسٹی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کشمیر سیٹلائٹ کیمپس میں نئے تعلیمی سال کے لئے پوسٹ گریجویشن کے چار ریگولر کورسز میں آن لائن داخلے شروع کردیے ہیں۔معاشیات، اسلامک اسٹیڈیز، اردو اور انگریزی کے پوسٹ گریجویشن کورسز میں میرٹ کی بنیادوں پر داخلہ دیا جائے گا اور داخلہ فارم آن لائن جمع کرنے کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر ہے ۔یونیورسٹی کے انچارج رجسٹرار پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ کی طرف سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔