اردو یونیورسٹی کو باوقار قومی آبی ایوارڈ حاصل

   

نئی دہلی میں نائب صدر جمہوریہ اور مرکزی وزراء نے حوالے کیا
حیدرآباد: 20 جون (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو باوقار قومی آبی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ مرکزی وزیر جل شکتی گجیندر سنگھ شیخاوت اور مملکتی وزیر جل شکتی بسویشور ٹوڈو نے وگیان بھون نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کو ایوارڈ پیش کیا۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکر تقریب کے مہمان حصوصی تھے۔ پانی کے تحفظ کے لیے کیمپس کا استعمال کرنے والے بہترین ادارے کے زمرے میں یونیورسٹی کو چوتھے قومی آبی ایوارڈ میں دوسرا مقام حاصل ہوا۔ پروفیسر شکیل احمد صدرنشین جل شکتی کمیٹی، پروفیسر محمد فریاد کنوینر کمیٹی، وائس چانسلر کے ہمراہ موجود تھے۔ اردو یونیورسٹی نے چوتھے قومی ایوارڈ برائے آبی انتظام کے بہترین ادارے کے زمرے میں حصہ لیا تھا۔ وزارت جل شکتی کی ٹیم نے 13 فروری کو یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے جانچ کی تھی۔ مانو کی جل شکتی ابھیان کمیٹی نے ایوارڈ کے حصول پر مانو کے تمام اراکین کو مبارکباد پیش کی۔ جل شکتی وزارت نے قومی سطح پر پانی کے انتظام اور پانی کے تحفظ کے بارے میں شعور بیداری مہم کا آغاز کیا ہے۔ سال 2022ء میں قومی پرسکار پورٹل پر 30 جولائی کو قومی ایوارڈس کا اعلان کیا گیا تھا۔ ایوارڈ کیلئے 868 درخواستیں موصول ہوئیں۔ 11 زمروں کے لیے 41 اداروں کو ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ ر