اروشی ڈھولکیا کار حادثے میں بال بال بچ گئی

   

Ferty9 Clinic

اداکارہ اروشی ڈھولکیا کار حادثے کا شکار ہو گئیں تاہم انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی اور وہ محفوظ ہیں۔ اروشی ڈھولکیا اپنی کار میں شوٹنگ کے لیے جا رہی تھی کہ ایک اسکول بس نے پیچھے سے ان کی کارکو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں اروشی ڈھولکیا اور ان کا عملہ بال بال بچ گیا۔ ساتھ ہی اروشی ڈھولکیا نے اسکول بس کے ڈرائیور کے خلاف کوئی شکایت نہیں کی ہے۔ دوسری جانب حادثے کی خبر سنتے ہی اروشی کے مداح پریشان ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اروشی ڈھولکیا میرا روڈ پر واقع فلم اسٹوڈیو میں اپنی گاڑی میں شوٹنگ کے لیے جارہی تھیں۔ دریں اثنا بچوں کو لے جانے والی ایک اسکول بس نے اروشی ڈھولکیا کی کار کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔ اس واقعہ میں اروشی ڈھولکیا اور ان کا عملہ بال بال بچ گیا۔ ڈاکٹر نے انہیں کچھ دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔