ارون جیٹلی نے مارکٹ صورتحال کا جائزہ لیا

   

نئی دہلی ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ کے ارکان اور سینئر عہدیداروں سے خطاب کیا اور انہوں نے ہندوستانی سکیوریٹی مارکٹ میںآئی حالیہ تبدیلیوں کا جائزہ لیا ۔ ارون جیٹلی نےSebi کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی ستائش کی ۔ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ بورڈ کے در نشین اجئے تیاگی نے مسٹر ارون جیٹلی کو مارکٹ ی حالیہ تبدیلیوں سے واقف کروایا اور مرکزی بجٹ کے بعد مرتب ہوئے حالات کا بھی جائزہ لیا ۔ منسٹر آف اسٹیٹ فینانس شیو پرتاپ شکلا ‘ معاشی امور کے سکریٹری سبھاش چندرا گارگ ‘ ریوینیو سکریٹری اے چکراورتی اور چیف معاشی مشیر کرشنا مورتی سبرامنین نے بھی اس اجلاس میںشرکت کی ۔