اروناچل میں ہندوستانی نوجوان کا اغوا تشویشناک:راہول

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے چینی فوج کے ذریعہ اروناچل پردیش میں ایک نوجوان کے اغوا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی سنگین قرار دیا ہے ۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، “یوم جمہوریہ سے کچھ دن پہلے ، ہندوستان کے ایک بھاگیہ ودھاتا کاچین نے اغوا کیا ہے ۔ ہم میرام تارون کے خاندان کے ساتھ ہیں اور امید نہیں چھوڑیں گے ، ہمت نہیں ہاریں گے ۔ وزیر اعظم کی بزدل خاموشی ہی ان کا بیان ہے – انہیں فرق نہیں پڑتا۔”اس سے قبل کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا، “مودی جی، چینی فوج کو ہماری سرزمین پر دوبارہ دراندازی کرنے کی جرات کیسے ہوئی؟ چین کی یہ ہمت کیسے ہوئی کہ وہ ایک شہری کو اغوا کرکے لے گئے ۔ ہماری حکومت خاموش کیوں ہے ، آپ اپنے ایم پی کی اپیل کیوں نہیں سن رہے ہیں۔