نئی دہلی: راجدھانی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وادی کشمیر میں کشمیری پنڈتوں پر مسلسل حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کیجریوال نے کہا ہے کہ 90 کی دہائی کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب انہیں ہجرت کے بارے میں سوچنا پڑا ہے۔ انہوں نے کشمیری پنڈتوں کو اعلیٰ سطحی سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی کہا کہ اس کام میں جس سطح کی مدد کی ضرورت ہوگی، ان کی حکومت تعاون کرنے کو تیار ہے دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے بدھ کو ایک ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں کہا کہ کشمیری پنڈت خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے، حملہ کیا جا رہا ہے اور مارا جا رہا ہے۔ کوئی اسے روکنے کے قابل نہیں ہے۔ کشمیری پنڈت جب بولنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کی آواز دبا دی جاتی ہے۔ اس سال اب تک 16 کشمیری پنڈت دہشت گردانہ حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔ ان سب کو نشانہ بنا کر حملہ کیا گیا۔