پریس کانفرنسوں میں شریک اہم قائدین، ضلع پریشد صدور و نائب صدرکے ٹسٹ جاری
نظام آباد :16؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد میں کرونا وائرس کا قہر کا سلسلہ جاری ہے ۔ دونوں اراکین اسمبلی کو پازیٹیو ظاہر ہونے کے بعد ان سے متعلق کارکنان کے علاوہ عہدیدار ، صحافیوں کو ہوم کورنٹائن کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ نظام آباد کے رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا نظام آباد رورل رکن اسمبلی باجی ریڈی گوردھن کو کرونا پازیٹیو ظاہر ہونے کے بعد انہیں شریک دواخانہ کردیا گیا تھا اور ان دونوں اراکین اسمبلی کی رپورٹ پازیٹیو ظاہر ہونے کے بعد ان کے پروگراموں میں شرکت کرنے والے تمام عہدیدار کے علاوہ اہم قائدین ایم ایل سی وی جی گوڑ ، ضلع پریشد کے اراکین و دیگر کو ہوم کوارنٹائن کرتے ہوئے ان کے خون کے نمونہ حاصل کئے گئے ۔ رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن کے فرزند باجی ریڈی جگن کے علاوہ ان کے دیگر افراد خاندان اور ان کے خانگی ملازمین کے بھی خون کے معائنہ حاصل کئے گئے ۔ ایم ایل سی وی جی گوڑ کی رپورٹ نگیٹیو ظاہر ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔ نظام آباد کے دونوں اراکین اسمبلی کے پروگراموں میں شرکت کرنے والے تمام عہدیداروں کے علاوہ سیاسی قائدین میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے اور کرونا کے قہر سے انتہائی پریشان نظر آرہے ہیں نہ صرف سیاسی قائدین عہدیدار بلکہ دونوں اسمبلی حلقوں میں پروگراموں میں شرکت کرنے والے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ تقریبا 15 سے زائد صحافیوں کو ہوم کوارنٹائن کردیا گیا اس خصوص میں پریس کلب کی جانب سے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے نظام آباد پریس کلب کو ایک ہفتہ تک بند کردینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پریس کلب کو بند کردیا گیا ۔ رکن اسمبلی نظام آباد ( اربن ) گنیش گپتا نے ہفتہ کے روز ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے بجٹ اجلاس کے بارے میں میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی طور پر بات چیت کی تھی اور ان تمام میونسپل عہدیداروں کو بھی ہوم کوارنٹائن کردیا گیا ۔ نظام آباد ضلع کے موڑتاڑ سے تعلق رکھنے والے سیاسی قائدین کو کرونا ظاہر ہونے پر موڑتاڑ میں گھر گھر پہنچ کر محکمہ صحت کے عہدیداروں کی جانب سے طبی معائنہ کئے جارہے ہیں کرونا ظاہر ہونے والے مریض کے تمام افراد خاندان کو ہوم کوارنٹائن کردیا گیا ۔ موڑتاڑ میں تقریباً 154 افراد کو ہوم کوارنٹائن کرتے ہوئے ان کے گھروں پر سلپ چسپا ں کردئیے گئے اور 15 افراد کے خون کے نمونہ بھی حاصل کئے گئے اس کے علاو ہ نظام آباد ضلع کے آرمور کے علاقہ میں مگڑی میں کرونا کے کیسس ظاہر ہوئے ہیں ۔ نظام آباد منڈل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے آپ کو خودکشی کرنے کی غرض سے کیروسین چھڑک کر آگ لگالی تھی اسے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ بعدازاں اسے گاندھی پاسپٹل منتقل کیا گیا اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔