ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کیخلاف کودنڈا رام کا انتباہ

   

حیدرآباد یکم ڈسمبر (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ جنا سمیتی پروفیسر کودنڈا رام نے انتخابی نتائج کے بعد کے سی آر کی ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی امکانی کوششوں پر انتباہ دیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹر نے شعور کا مظاہرہ کرکے رائے دہی کی اور اگزٹ پول میں صورتحال واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی پارٹی اقتدار میں آئیگی اسے جمہوریت کے احیاء پر قائم رہنا چاہئے ۔ اگر سابق کی طرح ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی گئی تو تلنگانہ جنا سمیتی دیگر تنظیموں کے ساتھ ارکان اسمبلی کی قیامگاہوں پر احتجاج منظم کرے گی۔ کودنڈا رام نے امید ظاہر کی کہ تلنگانہ اسمبلی کے نتائج معلق اسمبلی کے بجائے واضح اکثریت والے رہیں گے۔ انہوں نے اگزٹ پول کے مطابق نتائج کی امید ظاہر کی ہے۔